کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔ فائل فوٹو
کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔ فائل فوٹو

خیرپور,باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،5 افراد کو بچا لیا گیا،6 کی تلاش جاری

خیرپور میں نارا کے قریب دریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا ہے، جبکہ باقی 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے قریبی گاؤں جا رہے تھے کہ دریا کے ساحل کے قریب کشتی اچانک ڈوب گئی۔

کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔ لاپتہ افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں۔