کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو
کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے غیر قانونی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے کیس کی سماعت کی۔

حکام اینٹی کرپشن نے عدالت سے پرویزالٰہی کا مزید 10 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تاہم شام کو جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔