لاہور: سیشن عدالت لاہور نے 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں تین ملزمان کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت سنادی۔
لاہور کے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہوئی۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث 10 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔
سیشن عدالت لاہور کی طرف سے 3 ملزمان کو 5، 5 مرتبہ سزائے موت سنادی۔ سیشن عدالت لاہور نے 7 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر لی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کے خلاف 6 سال قبل 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔