امریکی پالیسی اسرائیل کو تباہ کرسکتی،ڈگلس میک گریگر

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگر نےزور دے کر کہا ہے مشرق وسطیٰ کے خطے میں خطرہ بڑھانے کی امریکی پالیسی اسرائیل کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میک گریگر نے روس کی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے رپورٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک بڑی جنگ کےلئے تمام شرائط بالکل موجود ہیں، ہم (امریکا)تمام سمتوں میں صورتحال کو بڑھا رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ بڑھتے ہوئے خطرات ایک کامیاب پالیسی ہے۔انہوں نے کہا ہم نے یوکرین میں اس کی کوشش کی، ہم نے جنگ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا ہے، آج یوکرین تباہ حال ہے۔