مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا

میاں چنوں: مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ مولانا طارق جمیل صاحب نے پڑھائی،نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، آر پی او ملتان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل صاحب کے صاحبزادے مولانا عاصم جمیل کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں تلمبہ میاں چنوں رئیس آباد میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ سے پہلے مولانا طارق جمیل نے مختصر بیان میں کہا کہ میرا یہ بیٹا نیک اور غریبوں کیلئے درد دل رکھنے والا بیٹا تھا جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں،ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، مولانا طارق جمیل کے خطاب پر ہر آنکھ اشک بار تھی،
مولانا نے آنے والوں سے بیٹے کی مغفرت کیلئے دعائیں کی اپیل کی، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف شہروں سے لوگ بسوں کاروں میں جنازہ گاہ پہنچے، پولیس کی جانب سے جنازہ گاہ کے اردگرد سخت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جنازہ گاہ کی پارکنگ کیلئے 3 ایکڑ جگہ مختص کی گئی جس میں دو پارکنگ اسٹینڈ بنائے گئے تھے۔