کراچی : 3 کروڑ 81 لاکھ کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی : کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بلوچستان سے کراچی 3 کروڑ 81 لاکھ مالیت کی منشیات اور ممنوعہ انجیکشن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی،ترجمان کسٹم کے مطابق گوادر سے آنے والی بس کی جانچ پڑتال کے دوران خفیہ خانوں سے 2200 بوسٹن انجیکشن برآمد ہوئے،ممنوعہ انجیکشن کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے،کارروائی میں 14.85 کلو گرام میری جوانہ،ویڈ منشیات برآمد ہوئی جسکی مالیت 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے،ترجمان کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی 2 کروڑروپے مالیت کی بس کو بھی ضبط کرلیا گیا،ترجمان کسٹم کے مطابق 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی،ملزمان کیخلاف کسٹمز ایکٹ 1969اورسی این ایس 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔