کراچی: ساحل سمندرپر تفریح کیلئے آئے4 دوستوں کومبینہ پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا۔ کراچی میں پولیس وردیوں میں ملبوس مبینہ اہلکاروں کی شہریوں سےلوٹ مارکی واردات کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ شہری فراز کا وڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وڈیومیں فراز نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر باوردی 2پولیس اہلکار ہمارے پاس آئے۔پولیس اہلکاروں نے ہمیں کہا کہ تمہیں تھانے لے جاکر بند کردیں گے۔ ایس ایچ اونے ہمیں موٹرسائیکلیں بندکرنے کاکہا ہے۔شہری فراز نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے ہم سے کہا کہ 5 ہزار دو ، نہیں تو تم لوگوں پر مقدمہ کردیں گے۔ہم نے ان پولیس اہلکاروں کو 2ہزار روپے دیئے تو ہماری جان چھوٹی۔ایس پی کلفٹن ظفر صدیق چھانگلہ نے اس واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی درخشاں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ایس پی کلفٹن نے بتایاکہ اگر کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔