وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی، فائل فوٹو
وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی، فائل فوٹو

حکومت نے سرکاری حج کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2024ءکی منظوری دیدی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کے مطابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پیکج کی مالیت بعد میں متعین کی جائے گی، 38 سے 42 دنوں کے حج کے لئے حج پیکیج جنوبی ریجن کیلئے 10 لاکھ 65 ہزار روپے مقررکیے گئےجبکہ شمالی ریجن کے لئے 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، یہ پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے،  حج 2024کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت اسلام آباد ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی، 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کے لیے مختص ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج ا سکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج اسپانسر شپ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔عازمین کی سہولت کیلئے 20 سے 25 دنوں کے قیام کا بھی حج پیکیج متعارف کرایا جائے گا۔