سیالکوٹ : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ روز قیامت اللّٰہ غزہ کا حساب کسی اور سے لے گا یا نہیں؟ مگر نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لے گا۔ خواجہ آصف نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مالک پوچھے گا کہ جب فلسطینی مسلم امہ کے 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہے تو کیا کوئی مدد کو آیا؟
روز قیامت اللہ غزہ کا حساب مجھے نہیں پتہ کسی اور سے لے گا یا نہیں لے گا مگر نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لے گا ۔ مالک پوچھے گا فلسطینی 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہے کوئ مدد کو آیا؟ غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نےفلسطینیوں کا درد محسوس کیا اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پہ نکل آئے۔… pic.twitter.com/bkbuffCtuh
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 30, 2023
غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کا درد محسوس کیا وہ اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پرنکلے، یہاں تک کہ یہودیوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا لیا ظلم کے خلا ف سراپا احتجاج بن گئے۔