کراچی: سندھ میں تین سال بعد پولیو کیس رپورٹ ہونے پرکراچی اورکشمور میں انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا،سات روزہ مہم میں 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق سندھ میں رپورٹ ہونے والے مثبت پولیو کیس اورماحولیاتی نمونوں نے محکمہ صحت سندھ کو کراچی اور کشمورمیں دوبارہ انسداد پولیو مہم چلانے پرمجبورکردیا،انسداد پولیو مہم پانچ نومبر تک جاری رہے گی،محکمہ صحت سندھ کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 27 ہزارسے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں،پولیو ورکرزکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکاربھی تعینات کئے گئے ہیں،21 اکتوبر کو تین سال بعد سندھ میں پہلا مثبت پولیو کیس رپورٹ ہوا۔