’’آپ چاہتے ہم مارے جائیں‘‘ : یرغمالی اسرائیلی خاتون کا یاھو کو پیغام

غزہ :  غزہ میں حماس کے پاس یرغمال تین خواتین کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا انتہائی برہمی سے کہتی ہیں کہ کیا آپ نے پہلے ہی کافی لوگوں کو قتل نہیں کر لیا؟ کیا پہلے ہی بہت سے اسرائیلی شہری قتل نہیں ہو چکے؟تین خواتین نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی پوزیشن کا مطلب یہ کہ آپ چاہتے ہیں ہم مارے جائیں۔ خواتین میں سے ایک کو کہتے سنا جا سکتا ہے ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے ہیں۔ اب جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ وہ خاتون کہتی ہیں آپ (نتن یاہو) ہمیں چھڑوانے والے تھے۔ آپ کو ہمیں چھڑوانا چاہیے۔

خاتون نے مزید کہا کہ ہم آپ کی سیاست، سیکیورٹی اور فوجی افراتفری میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔ کیوں کہ آپ نے سات اکتوبر کو جو گند پھیلایا ہے۔ کیوں کہ وہاں پر کوئی فوج نہیں تھی۔ کوئی نہیں آیا۔ کسی نے ہماری آواز نہیں سنی۔ ہم معصوم شہری جو اسرائیل کی ریاست کو ٹیکس دیتے ہیں یہاں بے حال بیٹھے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کو حماس کی اس ویڈیو کو ’ظالمانہ نفسیاتی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔