کوئٹہ،کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا

کوئٹہ (اُمت نیوز)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا،رواں سال وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16ہو گئی۔
انتظامیہ فاطمہ جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریض کو آج تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،33 سالہ مریض ثنا اللہ کاتعلق کوئٹہ کے علاقےسریاب روڈ سےتھا،مریض کو ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال لایاگیاتھا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی،رواں سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہوگئی جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔