کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 1995 میں سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ لانچر سے حملے کے کیس کا فیصلہ 29سال بعد سنادیا۔
عدالت نے ایم کیوایم کے مبینہ کارکنان سعید بھرم، فہیم مرچی اور ناصر کھجی کو با عزت بری کردیا۔
استغاثہ ایم کیو ایم کے سعید بھرم و دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدالت نے ریمارکس دیے ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمان نے 1995 میں سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ لانچر سےحملہ کیا تھا ،حملے میں اُس وقت کے وزرا نثار کھوڑو سمیت دیگر کے دفاتر تباہ ہوگئے تھے.
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2016 میں ایم کیو ایم کے خطرناک دہشتگردوں فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے کہا کہ وارداتوں کے لئےاسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔