راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا وارث بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں، 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ انتخابات دو نشستوں سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔