کراچی : غربت سے تنگ بیوہ نے دو بیٹیوں سمیت زہرپی لیا

کراچی : ملیرگگھرپھاٹک کے قریب قادرنگرمیں بیوہ نے غربت سے تنگ آکردو بیٹیوں سمیت زہرپی لیا،تیس سالہ نور جہاں نے گھرمیں بچیوں سمیت خود کشی کی کوشش کی،ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی،ماں سمیت ایک بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،علاقہ مکیںوں کا کہنا تھا کہ خاتون نے غربت سے تنگ آکرانتہائی قدم اٹھایا،چارسالہ ثنا اورچھ سالہ صنم کو ماں نے زہردیا اورخود بھی پی لیا،ثناء دختراسلم جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں نورجہاں اوربیٹی صنم انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں،لواحقین کا کہنا تھا کہ اس بات کا اندازہ تھا کہ کئی روز سے نورجہاں کے گھرمیں راشن نہیں تھا اوروہ بہت پریشان تھی۔