گلگت بلتستان (اُمت نیوز) گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی آج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں تعطیل ہے۔
یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی پریڈ کیلئے جوٹیال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج گلگت بلتستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
نگران وزیر اعظم گلگت بلتستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، انوارالحق کاکڑ گلگت بلتستان پریڈ گراؤنڈ میں آزادی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos