پونے (اُمت نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیویز کی کمان ٹام لیتھم کے ہاتھوں میں ہے جبکہ پروٹیز کو ٹیمبا باووما لیڈ کررہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقہ نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں ناکام ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 6 میں سے 4 میچز جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔