بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید چیرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ڈاکٹر کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو رات گئے معدے میں درد کی تکلیف ہوئی تھی، جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا، اور اس دوران جیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔