نیویارک: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک کے دفتر کے ڈائریکٹر فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ پر مُستعفی ہوگئے۔
گارڈیئن کے مطابق عہدیدار نے اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کو روکنے میں ”ناکام“ ہوگیا، انہوں نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے بیشتر ممالک کو حملوں میں شریک قرار دے دیا۔
کریگ مخیبر نے 28 اکتوبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو خط لکھا کہ نیویارک سے یہ میری آپ سے آخری بات ہوگی۔