غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت اور بھاری کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔7 اکتوبر سے اب تک حماس کی جوابی کارروائی میں 13 سو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کی ذمے داری قبول کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ قبول کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
سعودی عرب جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔