پونے:آئی سی سی ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 358 رنز کا ہدف دیدیا،جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ کے نقصان پر357 رنز بنائے۔
پونے: نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اوپنرز ٹیم کو اچھا دینے میں ناکام رہے، کپتان ٹمبا باؤما 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن کے درمیان 200 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، ڈی کوک نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 53 رنز بنا سکے۔ ہینرک کلاسن 15 اور ایڈن مارکرم 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت سے چند قدم کے فاصلے پر رہے تاہم کوشش کریں گے میں کامیابی سمیٹیں اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔
اس موقع پر نے کہا کہ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقا نے تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا جبکہ نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلئینگ الیون میں جگہ دی ہے۔