رائیونڈ:سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع

رائیونڈ،لاہور (صباح نیوز،کرائم رپورٹر) سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شیخ الحدیث و القرآن تبلیغی پاکستان شوریٰ کے امیر(فیصل) امیر مو لانا نذرالر حمان کے بیان سے بعد نماز عصر آغاز ہو گیا، اجتماع میں شرکت کے لیئے ہزاروں غیر ملکیوں کی آمد،امسال اجتماع میں 180ممالک سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز 15ممالک سے تعلق رکھنے والے 350مندوبین بذریعہ ٹرین رائیونڈ پہنچے ،ریلوے اسٹیشن پر قائم استقبالیہ کیمپ کے انچارج مراد علی شاد نے انکا استقبال کیا، کراچی سے بذریعہ ریل گاڑی آنیوالے تمام مہمانوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پہلے مرحلہ میں چین،امریکہ،یورپ، کنیڈا، انگلینڈ، بنگلادیش، فرانس، عرب ممالک ، افریقہ کے عالمی شوری تبلیغی جماعت کے اکابرین و علماء اور باقی دنیا کے اکابرین بخیر و عافیت رائیونڈ عالمی اجتماع گاہ حویلی قیام گاہ پہنچ رہے ہیں،انڈیا سے حضرت مولانا احمد لاٹ ، حضرت مولانا اسماعیل گودھرا ، حضرت حاجی فاروق صاحب بنگلوری ،حضرت مولانا عبد الرحمان بمبی والے، حضرت ڈاکٹر ثنائاﷲ، حضرت مولانا زہیرالحسن کاندھلوی،حضرت مولانا عثمان کاکوسی ،حضرت صنوبر دہلی،بنگلادیش سے مولانا قاری زبیر ،حضرت مولانا ربیع الحسن، حضرت مولانا عبد ا لمتین،حضرت مولانا عبد البر اور دیگر مختلف ممالک سے شیخ غسان مدینہ منورہ سعودیہ،شیخ تیونس فرانس شوری،شیخ نعمان ابو اللیل،شیخ عمر الخطیب اور ہزاروں غیر ملکی مندوبین بھی اجتماع گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا پلان جاری کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے میسر ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔