درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،عروسہ خلیل

کراچی: سائبان کا ایک اور خوبصورت رنگ دار پروگرام”مسکراہٹ” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، موسیٰ لین لیاری میں حمیدہ فہیم کے ایجوکیشن حب سیکنڈری اسکول میں سایہ دار، پھلدار اور پھول دار پودوں کی افادیت کی آگاہی کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء، والدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ زیادہ تر پودے صدقہ جاریہ کئے گئے تاکہ بچوں کو تعلیم دی جائےکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ کچھ پودے والدین نے خریدے تاکہ سائبان اپنا مشن جاری رکھ سکے۔ مسکراہٹ پروگرام میں رنگ محبت، اپنا کراچی اور انسانیت کی خدمت کے ایڈمنز پینلز نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی پاکستان پرائیوٹ اسکولز کالیجٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی نے شرکت کی۔

سائبان کی عروسہ خلیل نے Fern کا پودا انور علی بھٹی کو دیا۔ جنہوں نے پودوں کی اہمیت پر سیشن کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ اسکول کی انتظامیہ اور لیاری کے مختلف اسکولز کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ مہمان گرامی کو پودوں کے تحائف دیئے گئے۔ سائبان کی ایڈمن عروسہ خلیل نے اساتذہ کو پودوں کی پرورش و اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور پودے لگانے کی ترغیب دی۔حمیدہ فہیم نے پروگرام کے بارے میں مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں جلد دوبارہ پروگرام ترتیب دیں گے۔