عمان: غزہ میں صہیونی فوج کی جارحیت پراردن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر بلا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اردنی وزارت خارجہ نے کہا کہ صہیونی فوجیوں کی درندگی اور معصوم بچوں پر وحشیانہ بمباری کرنے پر ہم نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے بعد اسرائیلی ریاست کو واضح کردیا ہے کہ ہم اردن سے اسرائیلی سفیر کو واپس نہیں بھیجیں گے، جنگ بندی ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کی واپسی ممکن ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں کی درندگی کے خلاف جنوبی امریکا کے 3 ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں، اسرائیل سے سفیر واپس بلانے والے ممالک میں بولیویا، کولمبیااور چلّی شامل ہیں، جنہوں نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور فوری طور پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔