بھارت (اُمت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی آلراؤنڈر میگا ایونٹ کے دوران بھارت سے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے ہیں اور ان کی واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔
دوسری جانب گلین میکسویل بھی کن کشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کو شامل کرنے کے لیےٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔