ممبئی :آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے8وکٹوں کے نقصان پر357رنز بنائے۔
وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 88 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 4 جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔