غزہ: اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر تیسری بار بمباری کی اور اس بار کی وحشیانہ کارروائی میں 200 فلسطینی شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے آج مسلسل تیسرے روز بھی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔ جس میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
اس وحشیانہ بمباری کے بعد اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ جبالیہ پنای گزین کیمپ پر بمباری جنگی جرائم کے ذمرے میں آسکتی ہے۔ اسرائیل باز رہے۔
اسرائیل کی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 تک جاپہنچی جبکہ 777 فلسطینی زخمی ہیں اور 120 لاپتا ہیں۔ جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری میں اب تک 8 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں جب کہ 22 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔