راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے، سلوا پوائزننگ کی بات درست نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی کررہے ہیں۔