بنگلور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کے ڈگمگاتے جہاز کے کپتان بابر اعظم ایک حیران کن وجہ سے سرخیوں میں آگئے ۔ جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔ پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔ دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔