اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم ولادت پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبربروز جمعرات کوملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
یوم اقبال کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علامہ اقبال کی شخصیت ، جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات اور شاعری پر روشنی ڈالی جائے گی۔ علامہ محمداقبال 9نومبر1876 کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔