لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات میں کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی،
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پی سی بی میں انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
سابق کرکٹ سٹار شاہد آفریدی اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے مابین بات چیت کے دوران ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اور کرکٹ کی مجموعی بہتری کیلئے مشاورت ہوئی۔ شاہد آفریدی نے ذکاء اشرف کو اس موقع پر مختلف تجاویز دیں۔
بتایا گیا ہےکہ ذکا اشرف کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، ان کی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 5 نومبر کو ختم ہو رہی ہے تاہم ذکاء اشرف اس میں توسیع کیلیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کرکٹ امور میں بہتری کیلیے بات چیت ہوئی، شاہد آفریدی نے نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ذکااشرف سے ملاقات کی،شاہد آفریدی کو پی سی بی میں انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی چند روز قبل نگران وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی تھی،ملاقات میں شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔