تہران: شمالی ایران میں کے منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی کے باعث 27 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 12 شدید زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے شمال میں واقع گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں منشیات کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 12 دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا لیکن صوبے کے چیف جسٹس اسمٰعیل صادقی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، مزید کہا کہ مرکز میں ممکنہ طور پر 40 افراد زیر علاج تھے۔
تصاویری از آتشسوزی کمپ ترک اعتیاد در شهرستان لنگرود که ۲۶ فوتی و ۱۸ مصدوم برجای گذاشت
رئیس #قوه_قضاییه به رئیس کل دادگستری استان #گیلان دستور بررسی علت وقوع این #آتشسوزی را صادر کرد https://t.co/KaMlCpdy2Q pic.twitter.com/Jd8NsAaYAU
— خبرگزاری ایسنا (@isna_farsi) November 3, 2023