اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری سپریم کورٹ ہال میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے کل 18 ججز میں سے اس وقت بھی ایک جج کی نشست خالی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos