صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو
 صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو

قبضہ مئیر کرپشن کے سوا کچھ نہیں کریں گے، حافظ نعیم

کراچی:  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے 15 سال سندھ حکومت میں رہنے کے باوجود کچھ نہیں کیا، نااہلی، کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، 5 نومبر کو اہلیان گذری کے پاس بہترین موقع ہےکہ وہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دیں، حقیقی نمائندے نور الاسلام کو کامیاب کرائیں۔ قبضہ میئر پہلے بھی ایڈمنسٹریٹررہ چکے ہیں لیکن مسائل حل کرنے میں ناکام رہے، آئندہ بھی یہ نااہلی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گذری یوسی 13 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین کی انتخابی مہم کے دوران گذری کے دورے اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔