ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائیاں، 308 ملزمان گرفتار

خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)رواں سال ایف آئی اے خیبر پختونخواہ زون نے ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف 237 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، جن میں چھاپہ مار کاروائیوں میں 308 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 308 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 258 مقدمات درج کئے گئے،اس دوران ایک لاکھ 26 ہزار930 امریکی ڈالر، 5 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کی دیگرغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
چھاپوں کے دوران 73 کروڑ 63 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے، جبکہ ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔