سکھرڈویژن کی 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کل ہوگا

سکھر(اُمت نیوز)سکھر ڈویژن کی 12 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔
سکھرڈویژن کی خالی 12 نشستوں میں سے 6 پر پولنگ ہو گی کیونکہ 6 نشتوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، کامیاب ہونے والوں میں 5 پیپلزپارٹی کے امیدواران سمیت ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے، ٹاؤن کمیٹی نثار صدیقی کی یسی بادل فقیر کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے لیے پولنگ ہو گی، اس نشست پر سکھر کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل اپنی ڈپٹی میئر کی سیٹ برقرار رکھنے کے لیے چیئرمین شپ کے امیدوار ہیں۔
گھوٹکی ضلع کی یوسی ون کے جنرل وارڈ ایک پر کونسلر کے انتخاب کے لیے میدان لگے گا، خیرپورضلع یوسی گمبٹ کے جنرل وارڈ 6 کے ممبر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی، یوسی 7 رئیس حسین بخش دستی سے ضلع کونسل کے رکن کے لیے انتخاب ہوگا، خیرپور ایم۔سی کے وارڈ 9 پر بھی جنرل ممبر کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
علاوہ ازیں خیرپور ضلع کی ٹاؤن کمیٹی پکا چانگ کے وارڈ 2 پر جنرل ممبر کے لیے انتخاب ہوگا، سکھر ضلع میں پولنگ کے لیے4، گھوٹکی میں 3 اور خیرپور ضلع میں 12 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔