لاہور (اُمت نیوز) ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی۔
سمری میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائے گی، مینجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔