ویرات کوہلی 55 اور شریاس ایر 60 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، فائل فوٹو
ویرات کوہلی 55 اور شریاس ایر 60 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، فائل فوٹو

بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 327رنز کا ہدف دیدیا

کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 327رنزکا ہدف دیدیا۔بھارت نےمقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر326رنز بنائے۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر روہت شرما اور شبمن گل نے بھارت کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور شریاس ایر 134 رنز کی شراکت داری قائم لیکن شریاس 77 جبکہ کے ایل راہول 8 رنز پر وکٹ گنوابیٹھے، سوریا کمار کو شمسی نے 22 کے اسکور پر پویلین چلتا کیا جبکہ کوہلی 101 بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ جڈیجا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 29رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو مزید بڑھائیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔