7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔ فائل فوٹو
7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔ فائل فوٹو

غزہ میں جاری لڑائی میں میجر سمیت مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جاری لڑائی میں مزید 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر یہودا نتن کوہن، ماسٹر سارجنٹ لیور آرازی ، اسٹاف سارجنٹ گیلاد نیہمیا نطزان اور اسٹاف سارجنٹ یونادو راز شامل ہیں۔

اس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ مزید برآں غزہ میں الگ الگ جھڑپوں میں دیگر 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوگئے۔