گراناز مری قتل کیس: قاتل خود منظرعام پرآگیا،اعتراف جرم

اسلام آباد : بلوچستان گراناز مری قتل کیس میں قاتل خود منظر عام پر آگیا اور اعتراف جرم کرلیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والے انعام شاہ نے قاتل بارم خان کے ساتھ نیشنل پریس کلب میں بارکھان تہرے قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ قاتل نے قتل سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے کہنے پر کئے ہیں، انعام شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے پاس جانے کے بجائے یہاں آنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر ہم ڈائریکٹ پولیس کے پاس جاتے تو معلوم نہیں کہ قاتل کے ساتھ کیا سلوک ہوتا، ہمارا پریس کلب میں آنے کا مقصد 24 کروڑ عوام کے سامنے اعتراف کرنا تھا کہ قاتل نے یہ سب کچھ مجبوری میں کیا، اس کے بعد اگلا لائحہ عمل یہ ہے کہ خود جا کے خود کو پولیس کے حوالے کریں گے، مقدمے کا عدالتوں میں سامنا کریں گے، ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کیس کو میرٹ پر دیکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ دیں گی، کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔