اردن(اُمت نیوز)حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جس کے پیشِ نظر اردن نے طیارے کے ذریعے غزہ میں طبی امداد گرا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مطابق اعلان کیا کہ اردن کی فضائیہ نے غزہ میں قائم اردن کے ایک فیلڈ اسپتال میں ”فوری طبی امداد“ بھیجی کیونکہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اسپتالوں میں طبی سامان کی قلت ہوگئی ہے۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اردن کی فضائیہ نے طبی امداد اسرائیل کی فوج کے تعاون سے پہنچائی ہے۔
Our fearless air force personnel air-dropped at midnight urgent medical aid to the Jordanian field hospital in Gaza. This is our duty to aid our brothers and sisters injured in the war on Gaza. We will always be there for our Palestinian brethren pic.twitter.com/HOWI2VL7hL
— عبدالله بن الحسين (@KingAbdullahII) November 5, 2023
اسی حوالے سے اردن کی فوج نے کہا کہ طبی سامان اردنی فضائیہ کے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا گیا کیونکہ اسپتال میں سامان کی ہو رہی تھی۔
اردن کی فوج کے مطابق مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے زمین پر امداد کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے امداد پہنچانا ضروری تھا۔