لاہور (اُمت نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے 4 سال بعد پارٹی آفس میں سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم آج 4 سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن پہنچے ہیں۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، انچارج سیکرٹریٹ انوشہ رحمان مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos