کوئٹہ(اُمت نیوز) کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
کوئٹہ کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی، 37 سالہ مریضہ فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔
رواں برس اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، اس سے قبل گزشتہ روز کانگو وائرس سے متاثرہ ایک ڈاکٹر کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
ڈاکٹر شکراللہ کوئٹہ سول اسپتال میں تعینات تھے، اور ان سمیت 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر شکراللہ دوران علاج انتقال کرگئے، انہیں 3 روز قبل ہی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔