خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری

خیبرپختونخوا(اُمت نیوز)طورخم بارڈر کے ذریعے خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، گُزشتہ روز6,584 افراد افغانستان لوٹ گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گُزشتہ روز 6,584 افراد افغانستان واپس لوٹے، جن میں 892 خاندان، 1878مرد، 1624 خواتین اور 3082 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 17ستمبر سے اب تک 174358 افراد افغانستان واپس لوٹ چکے، جن میں11481 خاندان، 48814 مرد،37131 خواتین، 88413 بچے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق آج بھی کسی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے ساتھ زبردستی نہیں کی جائے گی بلکہ ان کی رضاکارانہ واپسی میں اُن کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔