ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال

 

کراچی (اُمت نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ شیڈول کئی ہفتوں بعد پہلی مرتبہ مکمل طور پر بحال ہوگیا۔
ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے کے مثبت اثرات نظر آنے لگے جس کے بعد قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ شیڈول 100 فیصد بحال ہوگیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق آج کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔
کراچی سے سکھر 16 دن اور اسلام آباد سے سکھر کی پروازیں 14 روز بعد شیڈول پر ہیں۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مالی بحران اور ایندھن کے مسئلے کی وجہ سے تین ہفتے میں 800 سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں۔