اسلام آباد: میانوالی ائیر بیس پر حملے میں ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظرعام پرآگئے، میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔
میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے جس میں RPG-7 ، AK-74 ، M-4 اور M-16/A4 بھی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکا کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی انتہائی آسان ہے۔