اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنا چاہتا ہے، خلیل الحیہ

غزہ:  اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتا ہے مگر ہم دشمن کی ہرسازش کو بری طرح ناکام بنائیں گے۔خلیل الحیہ نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ حماس کی ترجیح اپنے لوگوں کو بچانا اور دہشت گرد صیہونی جارحیت کو روکنا ہے۔ صیہونی غاصب غزہ کے لوگوں کو شمال سے جنوب کی طرف بے گھر کرنے کے لیے قتل و غارت گری کی مدت کو طول دینے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہا ہے۔