وفاقی حکومت کے زیرانتظام سول ایویشن سلیکشن بورڈ میں ترقیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ۔وفاقی حکومت کے زیر انتظام سول ایویشن سلیکشن بورڈ نے ترقیوں کی منظوری دی ہے۔ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجنئیر آصف علی شاہ گیلانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ ہوں گے۔ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز صادق الرحمن اب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائرپورٹ سروسز ہوں گے۔ مجاز اتھارٹی نے ٹیلکس جاری کردی ۔