بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

سائفرکیس:چیئرمین پی ٹی آئی کا فردجرم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد ان کے وکلاء نے درخواست تیار کر لی ہے ۔درخواست میں سائفر کیس میں فرد جرم اور ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 اکتوبر کا اور ٹرائل، کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی تھی۔

ادھر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات نہ کرائی۔ توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے، جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔