گزشتہ روز آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو
گزشتہ روز آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو

کراچی: موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالا گروہ گرفتار

کراچی: ایس آئی یو پولیس نے ایم اے جناح روڈ پہلوی ریسٹورنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے و چوری کئے جانے والے موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان حبیب اللہ ولد غلام محمد اور سلیمان ولد وزیرزادہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سےچھینے و چوری کیے گئے186 موبائل فونز،12 لیپ ٹاپ اور 186 ٹیبلٹ برآمد کر لیے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان 10 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز کے گروہوں سے چھینے و چوری کیے جانے والے موبائل فونز نہ صرف سستے داموں میں خریدتے تھے بلکہ ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے موبائل فونزعام شہریوں کو مارکیٹ میں فروخت کردیا کرتے تھے۔ گرفتارملزمان جدید ڈیوائسز کے ذریعے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا کرتے تھے۔

انھوں نے اس ناجائز دھندے سے لاکھوں روپے کمائے۔یہ ملزمان پہلی مرتبہ پکڑے گئے ہیں،گرفتار ملزمان موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرنے کے3 سے 5 ہزارروپے لیا کرتے تھے،انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے برآمد موبائل فون کے حیقیقی مالکان کو تلاش کیا جا رہا ہے جہنیں ان کے موبائل فونزواپس کر دیئے جائیں گے۔ایس ایس پی نے کہا کہ ایس آئی یو پولیس نے حال ہی میں ڈیفنس کے بنگلے میں 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا ہے،گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان غیرمقامی ہوتے ہیں جوکہ زیادہ ترگھریلو ملازموں سے مل کروارداتیں کرتے ہیں۔